بالاکوٹ میں کورونا کے پہلے مریض کی تصدیق، علاقہ سیل کردیا گیا

فوٹو : فائل

بالاکوٹ(ولید بن مشتاق)مہلک وائرس کورونا بالاکوٹ پہنچ گیا تحصیل بالاکوٹ میں پہلا کیس رپورٹ  ہونے پر علاقہ سیل کردیا گیا،ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1490 تک پہنچ چکی ہے.

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر  بالاکوٹ نےکی،نواحی علاقہ رحمت آباد  کے رہائشی   عبدالطیف خان   کا  کورونا ٹیسٹ  کیا گیا   جسکا  نتیجہ  مثبت  آیا.

IMG 20200328 225148
ٹیسٹ رپورٹ

  پہلا کیس سامنے آنے پر بالاکوٹ  کی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ شخص کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے   متاثرہ شخص   کے اہل خانہ  کا بھی  کورونا  ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر  نواب سمیر لغاری نے تحصیل بالاکوٹ  میں کورونا  کیس کی تصدیق  کرتے  ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں ابھی تک صرف ایک کیسز  پازیٹیو  رپورٹ ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے  علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحصیل بالاکوٹ میں پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کیے گے تھے جبکہ ضلع مانسہرہ میں بھی کئی دنوں لاک ڈاون ہے اس کے باوجود مانسہرہ  میں بھی کورونا کیسز  کی تصدیق  ہوئی  تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ضلع  بھر میں 5 کیسز  کنفرم ہو  چکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کنفرم کورونا  کیسز کی تعداد 180ہے جبکہ  3 ریکوریز اور 2 اموات  بھی واقع ہو چکی ہیں ۔

Comments are closed.