اے این پی جلسہ پر خود کش حملہ۔ ہارون بلورسمیت 13 افراد شہید
پشاور( ویب ڈیسک )پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی کارنر میٹنگ دوران خود کش دھماکا میں کے پی 78 میں پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 3 1افراد شہید ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہوا جس کے دوران بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کےامیدوار ہارون بلور سمیت 47افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ شہید ہو گیے۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کیاگیا ۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد خدشے کا اظہار کیا ہے کہ واقعہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد نےجائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہارون بلور بشیر بلور کے بیٹے ہیں جو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ہے کہا کہ پارٹی بیٹھ کر با ت کر ے گی کہ کیا کر نا ہے۔ انھوں نے کہا ہارون بلور کی نماز جنازہ شام پانچ بے ہو گی۔
Comments are closed.