چائنیز گروپس نے راولپنڈی اسلام آباد کے 4 اسپتالوں کو 80 ہزار ماسک دئیے
مدیحہ ملک
اسلام آباد:لی آو یوان ڈیری گروپ اور چائینیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےراولپنڈی اسلام آباد کےچاراسپتالوں کو 80 ہزار ماسک فراہم کردیئے.
اسلام آباد میں پولی کلینک اور پمز اسپتال میں جبکہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال اور ڈی ایچ کیو اسپتال کو 20، بیس ہزار ماسک فراہم کیے گئے ہیں.
اس موقع پر منیجر ڈائریکٹرآف لیون ڈیری گروپ مےزی لانگ نےپاک چینی دوستی زندہ بعد کا نعرے لگاتےہوئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اظہار کیا.
اسٹاک ایکسچینج ٹاوراسلام آباد میں خصوصی تقریب کےدوران ماسک تقسیم کیےگئےڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر عمران علی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائیسز کےڈائریکٹر ذوالفقارغوری اور دیگراسپتالوں کے نمائندوں نے ماسک وصول کیے.
ماسک وصولی کے موقع پر مذکورہ اسپتالوں کے نمائندوں نے Liaoyuan ڈیری گروپ اور چائینیزایسوسی ایشن آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان بھی جلد چین کی طرح اس اس مہلک وائرس پر قابو پا لے گا.
تقریب سے خطاب کے دوران منیجر ڈائریکٹرآف Liaoyuan ڈیری گروپ مے زی لانگ نےکہا پاک چینی دوستی زندہ بعد کا نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اظہار کیا.
Comments are closed.