چین کا طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی درخواست پر اپنے طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدرنے پریس کانفرنس میں دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے کہا کہ پاکستان نے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور اسے روکنے کے حوالے سےچین پاکستان کے ساتھ مزید اپنے تجربات شیئر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے چین پاکستان کو میڈیکل سپلائیز جن میں این 95 ماسک، میڈیکل دستانے، سرجیل ماسک، سانس کی مشینیں اور ٹیسٹ کٹس کی چار بیچ روانہ کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 سے بڑھ چکی ہے جن میں بڑی تعداد ایران سے آنے والے زائرین یا بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی ہیں۔

Comments are closed.