لاک ڈاؤن ،600 سے زائد افراد گرفتار، پولیس سےتکرار،تلخ کلامیاں
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس کارروائی کر رہی ہے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے.
پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 600 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 400 سے زائد رکشے، سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دی ہیں سڑکوں پر پابندی کے باوجود لوگ سفر جاری رکھنے کی بحث سے باز نہیں آتے.
ادھر کراچی میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 50 سے زائد رکشے ضبط کرلئے، رکشہ ڈرائیورز 4 سے 5 لوگوں کو سوار کر کے لے جا رہے تھے اسی طرح دیگر شہروں بھی چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں کورونا ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر 548 افراد کو گرفتار کیا گیا، 400 سے زائد رکشے بند کئے گئے، مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 32 ملزمان کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
جھنگ میں بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 92 افراد کو گرفتار کیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، درجنوں موٹر سائیکل اور رکشے قبضے میں لے لئے۔
ہزارہ ڈویژن میں بھی لاک ڈاؤن یقینی بنانے کیلئے پولیس کارروائی کر رہی ہے اور کھلنے والی دکانیں بھی بند کرائی گئی ہے نجی گاڑیوں میں صرف ایک شخص کو سفر کی اجازت دی جارہی ہے.
اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں کورونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور آمدورفت پر پابندی ہے.
Comments are closed.