شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ اور حسن علی کے پیغامات


فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے بچنے کیلئے قومی کرکٹرز نے بھی عوام کیلئے ویڈیوز پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں تاکہ اس وائرس سے عام آدمی کو بچایا جاسکے۔

ٹوئٹر پر جن کرکٹرز کے پیغامات ہیں ان میں سے محمد حفیظ، شاہد آفریدی ، شعیب اختر اور حسن علی پیش پیش ہیں اور سب نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا پچنے کیلئے احتیاط سے کام لیں۔

کورونا کے حوالے سے حکومت کے علاوہ مختلف ادارے، شخصیات بھی عوام کو گھروں پر رہنے ، میل جول کم کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیلئے کہہ رہے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے اور لوگ مررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بھی مختلف ویڈیوز اور پیغامات سامنے آرہے ہیں۔

Comments are closed.