کورونا کے مریضوں کی جان بچاتے ڈاکٹر اسامہ زندگی کی بازی ہار گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ولید بن مشتاق) گلگت میں کوروناوائرس کے خلاف دلیرانہ انداز میں سینہ سپر ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض بھی اسی وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے.
کورونا وائرس سےدوسروں کو بچانے والے گلگت بلتسان کے علاقہ جگلوٹ میں زائرین کی سکریننگ اور آئیسولیشن وارڈ میں خدمات پر مامور نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے۔
ڈاکٹر اسامہ ریاض گزشتہ دو دن سے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج تھا۔ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کورونا وائرس سے دوسروں کی زندگیاں بچاتے بچاتے خود ہی لقمہ اجل بن گئے.
اس حوالے سے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر اسامہ پر میڈیکل بورڈ بھی بٹھایا گیا تھا۔
اسامہ ریاض کی موت پر دلی دکھ اور صدمہ ہے ۔ ڈاکٹر اسامہ کو قومی ہیرو ڈکلئیر کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو اپنی بساط کے مطابق سہولیات فراہم کر رہے ہیں.
انھوں نے کہا وفاقی حکومت سے بھی مدد طلب کی ہے گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صوبہ بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے ۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہرہ قراقرم کو بھی کوہستان کے مقام پر بند کردیا ہے ۔ اتوار سے بین الاضلاعی زمینی رابطے بھی بند کیے جائیں گے ۔ گلگت بلتستان کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
Comments are closed.