کورونا وائرس،پاکستان میں 3 جاں بحق، متاثرین کی تعداد 733 ہو گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے آج بھی ملک بھر میں260کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مریضوں کی کل تعداد733تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اب تک 3 افراد انتقال کر چکے ہیں.
گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت تھی اس سے قبل مردان اور ہنگو میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے.
سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں متاثرین کی تعداد 400 کے قریب جاپہنچی ہے۔ پنجاب میں یہ تعداد 137، خیبر پختون خوا میں 31، بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں 10 ہوگئی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4046 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 664 مشتبہ کیس سامنے آئے کورونا کے خلاف ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سینٹر بنا رہے ہیں، گزشتہ روز 10 اسکینرز اور 20 ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں.
اگلے 10 سے 12 روز میں 80 ہزار ٹیسٹ کٹس مل جائیں گی جن سے 40 لاکھ ٹیسٹ کے جاسکیں گے۔ اگلے جمعرات یا جمعے سے چین سے پاکستان کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔
Comments are closed.