صدر عارف علوی اور اسد عمر کےکورونا ٹیسٹ، شاہ محمود بھی کرائیں گے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی ماہرین صحت نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ ہوا، ماہرین نے انہیں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے، میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراوَں گا.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا الزام چین پر لگایا جارہا ہے حالانکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا.
انھوں نے کہا کہ پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا رابطہ ہے، چین بھی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے، چینی قیادت کے مطابق یہ آزمائش کی گھڑی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا اگر ٹیسٹ منفی بھی ہوئے تب بھی رضاکارانہ طور پر ’خود ساختہ تنہائی‘ میں رہنے کا فیصلہ کر رہے ہیں یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز صدر مملکت کے ہمراہ 2 روزہ دورہ چین سے واپس آئے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس سب سے پہلے پھیلا ہے اور وہاں اموات بھی سب سے زیادہ ہو ئی ہیں، جب پاکستان میں بھی آخری اطلاعات تک 250 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے.
Comments are closed.