پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا اور پٹرول کی قیمت میں 4روپے 26پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 55پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیاہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کو ہی رات بارہ بجے ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونیو الے بیان کے مطابق پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4روپے 26پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6روپے 55پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 46پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیاگیاہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیاہے بیان کے مطابق اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 91روپے 96پیسے فی لٹر ا ورہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 105روپے 31پیسے فی لٹر ہو گئی ہے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 84روپے 34پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 74روپے 99پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8روپے 37پیسے ، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 12روپے 50پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 22پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 65پیسے فی لٹر کا اضافہ تجویز کیاتھا۔
Comments are closed.