سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو5دن میں واپس لایا جائےگا، زلفی بخاری
ویب ڈیسک
اسلام آباد: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو 3 سے5دن میں وطن واپس لایا جائےگا جبکہ چین میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس نہ لانےکافیصلہ درست تھا.
یہ بات وزیر اعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیزپاکستانیوں کو آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیوایچ او نے پاکستان کے کرونا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی، وزیراعظم کی ہدایت ہے کرونا متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسےپاکستانیوں کوواپس نہ لانےکافیصلہ صحیح تھا، چین میں پھنسےپاکستانیوں کی صورتحال روزانہ مانیٹرکی جاتی ہے، جمعرات کو6 اشیاچین میں پھنسے 1300طالبعلموں کوپہنچائی جائیں گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بھی فکرمندہیں، 3 سے5دن میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کولایاجائےگاجبکہ دیگر ممالک میں موجود پاکستانی ہیلتھ اتھارٹیز سے تعاون کریں۔
زلفی بخاری نے کہا مشکل صورت میں وزارت اوورسیز کے سوشل میڈیا یا فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، گذشتہ روز بھی وزارت اوورسیز کی جانب سے چین کےشہرووہان میں پھنسے 1300 پاکستانی طلباکیلئے 15دن کاامدادی سامان بھیجا گیا.
اس امدادی سامان میں طلبا کیلئے کھانے پینے اور دیگرضروری اشیا شامل تھیں، بیرون ملک پا کستان کی ہرقسم کی مدد ہما ری اولین ترجیح ہے، کروناوائرس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، طلبا کے والدین سے وعدہ کیا ہے بچوں کاخیال رکھا جائےگا۔
Comments are closed.