کورونا وائرس ،ڈیوٹی سے بھاگنے والے 13 ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی شروع
ویب ڈیسک
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ڈیوٹی لگنے پر 13 ڈاکٹرز فرار ہوگئے جن کے خلاف صوبائی محکمہ صحت نے تادیبی کارروائی شروع کردی ہے.
رپورٹس کے مطابق مستونگ میں مشبتہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں ان ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی لیکن انھوں نے ڈیوٹی سے بھاگنے کو ترجیح دی.
بلوچستان ہیلتھ سیکریٹری کے مراسلے کے مطابق 13 ڈاکٹرز کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں کے قرنطینہ مراکز میں تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ایک ہفتے بعد بھی اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں۔
ادھر صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے احاطے میں کام کرنے والے تمام انتظامی محکموں، تحصیل دفاتر اور صوبے بھر کی ریونیو کورٹس کو بند کردیا۔
مذکورہ ڈپارٹمنٹس 22 مارچ تک بند رہیں گے تاہم سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، داخلہ اور قبائلی امور ڈپارٹمنٹ، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، فنانس ڈپارٹمنٹ اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے کام سرانجام دیتے رہیں گے۔
تفتان کے قرنطینہ سے سندھ خصوصاً سکھر پہنچنے والے 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ قرنطینہ میں قیام کے دوران مناسب تشخیص نہیں ہوئی ورنہ قرنطینہ میں ہی تصدیق ہوجاتی.
Comments are closed.