پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد184تک پہنچ گئی
اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور یہ تعداد 184تک پہنچ گئی ہے ، سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں تعداد 150تک پہنچ چکی ہے، خیبر پختونخواہ میں 15کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے ترجمان میران یوسف کے مطابق تفتان سے سکھر آنے والے 119افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، کراچی میں 30اور حیدر آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
سکھر میں 50افراد ایسے ہیں جو کہ پیر کو ہی ایران سے تفتان بارڈر کے زریعے سکھر پہنچے تھے، ان افراد میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کی ۔
Total number of ppl affected by corona virus in Sindh has reached 146. Out of this, 119 are Zaireen who are being kept in Sukkur, 26 are in Khi & 1 is in Hyd. This exponential increase is largely due to the recent inflow of ppl brought in from Taaftaan after a purported qurantine
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
خیبر پختونخوا کے وبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 15 مریضوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد تفتان سے واپس آئے تھے، تمام متاثرین کو ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں کورونا کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں تعداد 2ہوگئی،یہ شخص بھی تفتان بارڈر سے ہی پاکستان آیا تھا،5مشتبہ افراد کو مظفر گڑھ کے اسپتال پہنچا یاگیاہے۔
ڈیر ہ غازی خان میں جس مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ لیہ کا رہنے والا ہے،کورونا وائرس کے اب تک بلوچستان میں10، گلگت بلتستان میں 5اور اسلام آباد میں2کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی بعد میں یہ تعدا د بڑھتی گئی تاہم تفتان بارڈر کے زریعے ایران سے آنے والوں کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کووڈ 19 (نوول کورونا وائرس) دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
اس عالمی وبا کے باعث اب تک کم از کم 6 ہزار 513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 99 اموات چین کے صوبے ہوبے میں ہوئیں۔
Comments are closed.