تحر یک انصاف نے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ٹکٹوں کے اجرا کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آہی نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے لیے پا رٹی ٹیکٹس کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری انتخابی فہرست کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
عمران خان کراچی سے این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔
علیم خان لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129، ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 131 لاہور سے انتخابی دنگل لڑیں گے۔
شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی معرکہ لڑیں گے جب کہ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔
لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Comments are closed.