متحدہ مجلس عمل کا 12نکاتی انتخابی منشور کااعلان
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) متحدہ مجلس عمل نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بارہ نکاتی منشور کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران منشور کااعلان کیاگیا مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، ملک میں باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی، نئے صوبوں کی تحریک چلی تو ساتھ دیں گے۔
متحدہ مجلس عمل کی جانب سے 12 نکاتی منشور کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں نظامِ مصطفیٰﷺ کا نفاذ، آئین میں تمام اسلامی دفعات کا تحفظ، نئے ڈیموں کی تعمیر، سودی نظام کا خاتمہ، آزاد خارجہ پالیسی منشور کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تحریک چلی تو ساتھ دیں گے۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پروٹوکول اور سیکیورٹی میں فرق ہے۔
وزیرِاعظم اور چیف جسٹس اپنا پروٹوکول مجھے دیدیں اور میرا پروٹوکول لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہے، کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرنے کے حامی نہیں ہیں۔
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
Comments are closed.