عائشہ گلالئی کی خواجہ سراوں کے ہمراہ پر یس کانفرنس
فوٹو: اسکرین گریب۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے چار خواجہ سراءوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں جبکہ ناروے میں کینیڈا کا سفیر تیسری جنس سے ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں خواجہ سراؤں کی عزت کی جاتی ہے اور انسانیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ندیم کشش سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں مقابلہ کریں گی جبکہ لبنیٰ لال جہلم کی صوبائی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔
میڈم رانی ہری پور سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عدلیہ کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں شناخت دی۔
نایاب علی کا کہنا تھا عائشہ گلالئی نے ہمیں پارٹی ٹکٹ جاری کرکے تاریخی کام کیا ہے۔
Comments are closed.