نیشنل سٹیڈیم میں جر اثیم کش اسپرے کر دیا گیا،شائقین کیلئے سخت ہدایات جاری
ویب ڈیسک
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے آج کے میچ کیلئے شائقین سے اپیل کی ہے کہ نزلہ اور بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں جبکہ وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےوزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز ہوں گے مگر احتیاط ضروری ہے.
بیرونِ ممالک سے آنے والے افراد کو تجویز ہے کہ میچ دیکھنے نہ جائیں جب کہ اسٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات ہوں گےناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے.
انھوں نے کہا جن لوگوں کی ایک ماہ کی ٹریول ہسٹری ہے وہ پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں تو بہتر ہے جب کہ نزلہ اور بخار کے شکار افراد بھی اسٹیڈیم نہ جائیں۔
وزیر بلد یا ت ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم میں جر اثیم کش اسپرے کیاگیا بلد یہ شرقی کے تحت اسٹیڈیم کے اندر اور باہر اسپر ے کیا گیا.
آج میچ سے قبل بلد یہ عظمی کر اچی کے تحت جر اثیم کش اسپرے کیے جائیں تاکہ زیا دہ سے زیا دہ اسٹیڈیم کو وائر س سے محفوظ رکھا جائے۔
ناصر حسین شاہ نے ہدا یت پر چیئر مین بلد یہ شرقی معید انور کی نگرانی میں اسٹیڈیم کے اندر اور با ہر اسپرے کیا گیا جبکہ آج میچ سے قبل بلد یہ عظمی کر اچی کے تحت اسپرے کیاجا ئے گا.
بلد یا تی ادراوں کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ اسٹیڈیم کو زیا دہ سے زیا دہ محفوظ رکھا جا ئے اسی وجہ سے جر اثیم کش اسپرے کیاجا رہا ہے اسپرے کر نے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کر ناپڑا ۔
دوسری جانب کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق کھانسی، نزلہ یا زکام کی علامات کی صورت میں تماشائی اسٹیڈیم کا رُخ نہ کریں جب کہ اسٹیڈیم آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی۔
کمشنر کراچی نے شائقین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صابن اور الکوحل والے سینیٹائزرز سے ہاتھ دھوئیں، چھینک کی صورت میں ٹشو پیپر یا رومال استعمال کریں اور ڈسٹ بن میں ڈالیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔
اسٹیڈیم میں غیر ضروری طور پر کرسیوں، ریلنگ اور اسٹیل بار کو چھونے سے گریز کیا جائے، بخار اور کھانسی میں مبتلا شخص سے رابطے سے اجتناب برتا جائے، اسٹیڈیم میں سرِعام تھوکنے، پانی، خالی بوتلیں اور دیگر اشیا ہرگز نہ پھینکی جائیں۔
Comments are closed.