لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو بھی ٹھکانے لگا دیا
فوٹو : پی ایس ایل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندر کی لگاتار تیسری فتح نے پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو بھی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ سہیل اختر 21 رنز بنانے کے بعد 50 کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ کرس لین 59 اور فخر زمان 63 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔
فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 بالز پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔زلمی کی جانب سے حیدر علی اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی اور دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی نے گریگری کو 8 رنز اور کپتان وہاب ریاض کو ایک رن پر بولڈ کیا۔
ز کامران اکمل اور ٹام بینٹن نےپشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کیا تاہم ایک کے مجموعی سکور پر ٹام بینٹن بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد 10 سکور پر صرف چار رنز بنانے کے بعد لیونگ سٹون بھی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے سیمت پٹیل کی بال پر ان کا کیچ لیا۔
کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر سیمت پٹیل کا شکار بنے۔ 24 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے ان کا کیچ لیا، شاہین شاہ آفریدی نے تین، سیمت پٹیل نے دو جبکہ حارث رؤف اور ڈی وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.