پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں7جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلے کا اعلان کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر7جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 7جون کو نگران حکومت فیصلہ کرے گی،اس سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی تھی۔
پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 37 پیسے، ڈیزل 12 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل آٹھ روپے تیئس پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کردیاہے۔
Comments are closed.