راولپنڈی میں پاک تاجکستان سیاحتی رابطوں پر سیمینار
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان اور تاجکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی روابط کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد کیاگیا
راولپنڈی میں ایک روزہ سیمینار سے تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو نوو نے الیکٹرانک ویزا کے اجراء سے متعلق کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے سیا ح اور ٹورز آپریٹرز اس سہولوت سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
انھوں نے کہا تاجکستان اور پاکستان میں سیاحتی راوبط کے قائم ہونے سے دونوں ممالک میں سیاحت کو ترقی و فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے سیاحت سے منسلک پاکستان کے اہم ٹورز آپریٹراور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے دونوں ممالک سیاحت کو فروغ ملے گا۔
چوہدری عبدالغفور خان نے کہا مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ تاجکستان کے ایک روزہ سیاحتی سیمینار کو پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔جس کے نتیجے میں دونوں ممالک سیاحت کے شعبہ سے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے ای ویزا کے اجراء کو سیاحوں کو ویزا حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ پاکستان اور تاجکستان کے ٹورز آپریٹرز یقینا اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
تاجکستان کے سفیر جونونوو شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ تاجکستان اور پاکستان میں سیاحتی روابط قائم کرنے سے دونوں ممالک کے عوام سیاحتی مقامات کی سیر کر سکیں گے۔ تاجک ائیر لائن کی دو شعبے سے اسلام آباد فلائیٹس کے لیئے حکومت ِ پاکستان سے بات چل رہی ہے۔
اس موقع پر تاجکستان کی وزیر برائے سیاحت نے دوشعبے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔ تاجکستان کی سیاحت پر بنی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں ۔
چوہدری عبد الغفور خان، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم کو دوشمبے آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے دونوں ممالک میں سیاحت سے متعلق تکنیکی اور ویزے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed.