سعودی عرب میں عالمی یوم نسواں پر پاکستانی خواتین کی تقریب
جدہ (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں عالمی یوم نسواں کے موقع پرجدہ میں پاکستانی خواتین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو حقوق دینے پر ولی عہد و شاہ سلمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا.
جدہ میں ایم پاورنگ پاکستانی وومن آف جدہ کی چئیرپرسن ادعیہ وہاج کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی وومن سیکرٹری ثناء شعیب تھیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادعیہ وہاج،ثنا شعیب, فراح عبید،سلمیٰ جہانزیب،مدیحہ سلیمان،رہام بلال اور دیگر نے خواتین کے حقوق اور معاشرے میں انکی کمزور حیثیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا سعودی عرب میں خواتین کے لیے قوانین میں نرمی کر کے خواتین کو گاڑی چلانے اور اکیلے سفر کی اجازت دی۔تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادعیہ وہاج اور دیگر نے کہا کے ہماری اس تقریب کا مقصد دیار غیر میں ان پاکستانی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا جو اتنے مشکل حالات میں بھی اپنا کام کر رہی ہیں.
ایسی خواتین جو گھروں میں موجود ہیں انکو کام کی طرف راغب کرنا اور انکو خواتین کے حقوقُ کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔تقریب کے آخر میں وومن ڈے کے حوالے سے تنظیم کی ممبران عروج اصغر،مریم ہاشمی،عائشہ مسرور،سمیعہ احسان،صباء ملک،عمارہ عرفان ن نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا اپنا پیغام بھی ریکارڈ کروایا.
Comments are closed.