خواتین محفوظ اور خوشحال بنانے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، وزیراعظم
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار نے کے قابل ہو سکیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابر حقوق اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اس کوشش میں ہمارےمذہب نے ہماری رہنمائی کی ہے۔
یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صنف نازک کی معاشرے میں خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں، ہماری خواتین ہر شعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کر رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار سماجی معاشی ترقی کا عمل خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں اور اس کے کام کیا جارہا ہے.
Comments are closed.