یوم خواتین، عورت مارچ کی ضد میں باپردہ خواتین کی ریلیاں رواں دواں
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جا رہا ہے، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں ” تکریم نسواں واک “نکالی گئی جو رواں دواں ہے.
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سجاد احمد عباسی کے مطابق واک میں شر یک خواتین چائنہ چوک سے ہو تے ہو ئے ڈی چوک تک جا ئیں گی جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خواتین شر کاءواک سے خطاب کر یں گے۔
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی واک کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماءسکینہ شاہد ، عائشہ سید ، ثمینہ احسان اور نصرت ناہید کررہی ہیں، واک کے آغاز سے قبل امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے میڈیا کو واک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
لاہور میں عورت مارچ کے متنازعہ پوسٹرز اور بینرز کے ساتھ خواتین کی تیاریوں نے پاکستان میں خواتین کو زیادہ فعال کر دیا ہے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد لاہور کے عورت مارچ کو مسترد کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق یوم خواتین منا رہی ہے.
یاد رہے 1908ء میں نیویارک میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور اپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909ء کو منایا گیا۔
یہ دن منانے کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا تاہم بعد میں اقوام متحدہ نے 1975ء میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔
آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں شہر شہر عورت مارچ ہوگا اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے یوم خواتین کو حقیقی رنگ دے کر لاہور کے عورت مارچ کو جو پہلے ہی پوسٹرز اور آزادی کا غلط تصور پیش کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے.
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز نکالی گئی، حیاریلی میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کےلیے جی ٹی روڈ پر مارچ کیا جبکہ کراچی میں امیر جماعت سراج الحق نے بہت بڑی خواتین کانفرنس سے خطاب کیا.
Comments are closed.