ہزاروں برقع پوش خواتین کی ،حیاریلی، میرا جسم خدا کی مرضی
فوٹو: ٹوئٹر جماعت اسلامی
کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) عورت مارچ کیلئے مٹھی بھرعورتوں کے میرا جسم میری مرضی کے نعرہ کے جواب میں گوجرانوالہ میں ہزاروں برقع پوش خواتین نے سڑکوں پر ریلی نکالی جب کہ کراچی میں تکریم نسواں عنوان سے ہونے والی خواتین کانفرنس میں بھی ہزاروں خواتین نے شرکت کی جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کیا۔
گوجرانوالہ میں برقع پوش خواتین نے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی ، شرکاء کے ہاتھوں میں سیکڑوں پوسٹرز تھے جن پر لکھا تھا ، میری جسم خدا کی مرضی،میرا سرمایہ میرا بھائی،میری جنت میرے والدین،میرا حسن میرا پردہ۔ اس دوران شرکاء خواتین کی حرمت سے کھیلنے والی چند این جی اوز کے خواتین کے خلاف نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔
، حیا ریلی ، کی شرکاء کاکہنا تھا کہ چندخواتین آزادی کے نام پر عورت کامقام گرا رہی ہیں حکومت کو خواتین کے اس نام نہادطبقہ کے خلاف فوری کارروائی کریں ورنہ یہ معاشرے میں بگاڑ پیداکر یں گی،ریلی شیرانوالہ سے شروع ہو کر گوندانوالہ میں ختم ہوئی ۔
کراچی اور گوجرانوالہ میں خواتین کی بہت بڑی تعداداکٹھی ہوئی جب کہ اس کے مقابلے میں کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا، میڈیاپر مہم چلانے اور بہودہ نعرے بازی کے پوسٹرز لہرانے والی خواتین جمع نہیں ہوسکیں،خواتین کے ان اجتماعات کی خاص بات یہ تھی کہ یہ اس عورت مارچ کے تصور کے خلاف اکٹھی ہوئیں۔
جماعت اسلامی کے امیر نے خواتین کانفرنس سے خطاب میں اسلام کی طرف سے خواتین کو دیئے گئے اختیارات، تکریم ، اور اس مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا ہے اسلام ہی وہ واحدمذہب ہے جس نے خواتین کو عذت ، مقام اور اختیار دیاہے۔مقررین کا کہنا تھاکہ یہ شرکاء ایک جذبہ کے تحت آج یہاں موجود ہیں یہ کسی این جی او یا فارن فنڈنگ کے تحت نہیں آئیں جیسے نعرہ بازی والی جمع ہونا چاہتی ہیں۔
کراچی کے باغِ جناح میں تکریم نسواں کے عنوان سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت خواتین کانفرنس ہوئی جس میں خواتین حقوق کا چارٹر پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں کالجز اور جامعات کی طالبات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
سراج الحق نے اجتماع کے انعقاد پر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آسمان سورج چاند تاروں کی وجہ سے خوبصورت ہیں تو یہ دھرتی آپ جیسی غیرت مند مسلمان ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی وجہ سے خوبصورت ہے،
عورت مارچ کے خلاف گوجرانوالہ کی خواتین سڑکوں پر نکل آئی برقع پوش خواتین کی جی ٹی روڈ پر عورت مارچ کے خلاف اجتجاجی ریلی۔شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر عورت مارچ کے خلاف نعرے درج تھے۔چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرا رہی ہیں . pic.twitter.com/6LkrDACCDH
— Zaryab Ali Randhawa (@randhawa_zaryab) March 7, 2020
سراج الحق نے کہا کہ انسان کوئی بھیڑ بکری نہیں ، اشرف المخلوقات ہے، عورت مرد کا اور مرد عورت کا لباس ہے، عورت کااحترام دین فطرت اسلام میں ہے، جاہلیت میں خواتین کو زندہ درگور کرتے اور جلاتے تھے، اسلام نے زندہ درگور کی جانے والی عورتوں کو ماں بہن اور بیٹی بیوی کا مقام دیا-
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مردوعورت کوحقوق کے نام پرلڑانےوالےہماراخاندانی نظام تباہ کرناچاہتے ہیں، ان کی تہذیب ختم ہورہی ہے اور ناکامی سے دو چار ہے، ہم تمہیں اسلامی معاشرے کو یرغمال بنانے اور ثقافت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،
جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ خواتین کو قرآن کے مطابق وراثتی حقوق دیے جائیں، جو سیاست دان خواتین کو وراثت میں حق نہ دے یا حق مہر نہ دے ایسےشخص کوالیکشن لڑنےنہ دیاجائے، خواتین ملازمین کو مستقل کیا جائے، انہیں تعلیم کا حق دیا جائے-
شہروں اور دیہات میں صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے لیے الگ ٹرانسپورٹ کا نظام بنایا جائے، جنسی زیادتی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے، ونی کرنے کی روایات ختم کی جائے اور قرآن سے شادی کروانے والوں کو سزائیں دی جائیں۔
Comments are closed.