ایران کورونا، رکن پارلیمنٹ سمیت مزید 21 افراد ہلاک،کل ہلاکتیں 145
ویب ڈیسک
تہران : کورونا وائرس سے ایران میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر جاں بحق، جان لیوا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے آج 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کل ہلاکتیں 145 ہو چکی ہیں متاثرہ مریض 4500 سے زائد ہیں جن میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی رکن 55 سالہ فاطمی رہبر چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی 8 فیصد ارکان کوروناوائرس میں مبتلا ہیں یعنی 23 اراکین پارلیمنٹ کورونا وائرس کا سامنا ہے.
ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed.