فیروز خان نے شوبز چھوڑ دیا، حمزہ عباسی، رابی پیرزادہ کے نقش قدم پرچل پڑے

فوٹو : فوٹو: انسٹاگرام فیروز خان

کراچی(ویب ڈیسک) فلم اور ڈرامہ کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کردیا ہے۔

ESdHkSfWoAASUfO

فیروز خان نے ٹوئٹر پربتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

ہزاروں مداحوں کے پسندیدہ اداکار فیروز خان نے لکھا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ مداح ان کے جواب کے منتظر تھے اور اب وہ مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان نے بھی گلوکارہ رابی پیرزادہ اور حمزہ علی عباسی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے مذہب کی طرف راغب ہیں اور شوبز کو خیر باد کہنے والے ہیں۔

چند ہفتے قبل فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیرفعال کردیا تھا،اور اب انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد مذہب کی تعلیم پھیلانا ہے۔

فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’دل کیا کرے، گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کر اور وہ ایک پل سمیت دیگر شامل ہیں۔

’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن فلموں میں کام کرنے والے فیروز خان اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرا اختیار نہیں ہے ورنہ  وہ بہنوں حمیمہ اور دعا ملک کو شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے دیتے۔

فیروز خان نے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں بعض مرتبہ یہ خیال آتا ہے کہ شوبز انڈسٹری اور مذہب میں تصادم ہے۔


Comments are closed.