عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے، صدر نے مہر تصدیق ثبت کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیانتخابات ایک ہی دن ہوں گے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے ہیں
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھیں اور صدر مملکت کو ان میں سے کوئی ایک تاریخ منتخب کرنی تھی ، صدر نے 25جولائی 2018کی تاریخ کی منظوری دی۔
عام انتخابات کے دوران مجموعی طورپر 874 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 25جولائی کو قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
صوبہ پنجاب میں 297 ، سندھ میں 130، خیبرپختون خوا میں 124 اور بلوچستان میں 51 جنرل نشستوں پر انتخابات کاانعقاد کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی مدت 31مئی ختم ہو جائے گی جب کہ کے پی کے اور پنجاب کی حکومتوں کی مدت 28مئی اور بلوچستان اور سندھ کی 29مئی کو ختم ہوگی۔
Comments are closed.