نواز شریف کو ڈی پورٹ کروانے کیلئے برطانیہ کو خط لکھنے کا اعلان


سیالکوٹ( ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کروانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ و ی آئی پی قیدی کو پاکستان لانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ جس کو عوام کا درد ہے وہ پاکستان میں آکر اس کا ازالہ کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا بیماری کے نام پر ریلیف لے کر ملک سے باہر اپنے بچوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔

رانا ثنا اللہ صاحب نے کہا تھا بہت جلد ڈاکٹر انکی سرجری کریں گے۔ 24 تاریخ کا کہا گیا تھا آج تک کوئی چیک اپ نہیں کروایا گیا۔

کسی سرجری کے بارے میں میڈیا کے پاس کو ئی رپورٹ موجود نہیں ۔ وفاقی حکومت اگلے ہفتے برطانیہ حکومت کو ان کی حوالگی کے لئے آگاہ کرے گی ۔

فردوس عاشق اعوان بولیں میں آج بھی اپنے بیانیے پر قائم ہوں ۔ زندگی بچانے کی بجائے وی آئی پی قیدی پھول کی پتیاں نچھاور کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا گزشتہ روز تین گھنٹے کا سیشن این آئی سی ایچ میں کرونا وائرس کے حوالے سے ہوا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کرونا وائرس سے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس لا علاج مرض کا پوری قوم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں چار کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے 48 ویں نمبر پر ہے۔ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل اس وائرس کو کچلنے کے لئے الرٹ ہیں ۔

Comments are closed.