کیوبا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ۔ 104افراد ہلاک
اسلام آباد (ویب ڈیسک )کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
بوئنگ 737 طیارے میں 104 افراد سوار تھے اور فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
کیوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوئین جانا تھا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
Comments are closed.