پاکستان کاادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات پر ترکی سے اظہار یکجہتی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے گزشتہ روز ادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات پر ترکی کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شام کی ابتر ہوتی صورتحال سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہر ادلب کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے، شام میں حالیہ واقعات علاقائی امن کیلئےخطرہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان گزشتہ روز ادلب میں جاں بحق ہونے والے ترک فوجیوں کے اہلخانہ، ترک قیادت و قوم سے اظہار تعزیت اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کوتسلیم کرتا ہے اور ترکی کی انسانی المیہ کےخاتمےمیں کردار کی حمایت کرتا ہے، شام میں حالیہ واقعات علاقائی امن کیلئےخطرہ ہیں اس لیے عالمی برادری مسائل کےحل کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ادلب میں حملوں کے دوران 33 ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے، ترک حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔
ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی، شامی فوج کے تمام ٹھکانوں کو زمین اور فضا سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جارہا ہے۔
Comments are closed.