چین میں کورونا وائرس کے 36 ہزار مریض صحتیاب، ہلاکتوں میں کمی
فوٹو : فائل
بیجنگ(ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے جہاں چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ 36 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں اور چین میں مرنے والے مریضوں کی شرح کم ہو رہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک ہو ئے ہیں یہی تعداد کچھ روز قبل اوسطاً 280 تھی جس میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے.
چین کی حکومت نے وبائی مرض کے آگے ہتھیار ڈالنے کی بجائے اس کا مقابلہ کیا ہے اور چین میں ادویات، ماسک اور متعلقہ آلات کی کمی نہیں ہونے دی اور قیمتوں کو بھی سختی سے قابو میں رکھا ہے.
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ووہان میں مزید 335 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مزید 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
چینی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 درجن سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2788 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر ایران میں کورونا وائرس ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایرانی نائب صدر برائے خواتین میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں.
نائیجیریا اور لیتھونیا میں بھی کورونا وائرس کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔
شمالی آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جب کہ برطانیہ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 56 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ ایران، ہانگ کانگ، سنگاپور، جرمنی اور جاپان میں بھی کورونا وارئرس کے شدید متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
پاکستان میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنوبی کوریا میں سامنے آئے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 2 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے جب کہ چین کے علاوہ وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے چین سمیت 7 ملکوں کے سیاحوں کے لیے ای ویزہ کی سہولت عارضی معطل کر دی ہے۔
Comments are closed.