عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی، عمرہ ویزے منسوخ
فوٹو :فائل
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان جاری کردہ عمرہ ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے علاوہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کردیا ہے.
سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ خطرہ ہے۔ تاہم سعودی مملکت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ معیار اور نئے اصول کن ممالک پر لاگو ہوتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی (گلف کوآپریشن کاؤنسل) ممالک کے شہریوں کی مملکت میں آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔
سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک ناول کورونا وائرس جسے سی او وی ڈی 19 بھی کہا جاتا ہے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سعودی عرب واحد ملک نہیں ہے جس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی ہے.
Comments are closed.