مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
فوٹو : اے پی
قاہرہ (ویب ڈیسک)30 سال تک مصر کے صدر رہنے والےسابق صدر حسنی مبارک91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے حسنی مبارک کی موت کی خبر دی ہے، حسنی مبارک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور چند ہفتے قبل ان کی سرجری ہوئی تھی.
حسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ ان کو عرب بہار کے نتیجے میں 2011 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا، 2017 میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے عرب بہار کے دوران ہلاکتوں کے مقدمے میں ان کو بری کرکے رہا کر دیا تھا۔
حسنی مبارک کو 2012 میں فروری 2011 میں مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کروانے کے الزام میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انھوں نے سنہ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
Comments are closed.