خواجہ سراوں کا سپورٹس فیسٹول ، کرکٹ ، فٹ بال, دیگر دلچسب مقابلے
پشاور(ویب ڈیسک)خواجہ سراوں کا پشاور میں ایک روزہ سپورٹس فیسٹول ختم ہو گیا، خواجہ سرا مقابلوں میں خوب انجوائے کرتے رہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ایک روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا تھا جس میں صوبہ بھر سے خواجہ سر ا شریک ہوئے۔
خواجہ سراوں کے اس سپورٹس گالہ میں کرکٹ، فٹبال، بیٹمنٹن، رسہ کشی، تیر اندازی اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے۔کرکٹ میں خواجہ سرا گرو آرزو اور ٹرانس ایکشن کمیٹی کی صدر فرزانہ جان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
آرزو کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تین آورز میں 21 رنز بنائے جس کے جواب میں فرزانہ کی ٹیم نے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔
فٹبال میچ میں فیصلہ فری ککس کے زریعے ہوا جس کی فاتح گرو آرزو کی ٹیم رہی۔اتھلیٹکس میں خواجہ سرا خوشبو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیر اندازی میں خواجہ سرا پارو حریفوں کو مات دی۔
Comments are closed.