امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کے ملٹری اتاچی کرنل جوزف کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا
اس حوالے سےایکسپریس نیوز کے مطابق کرنل جوزف کو لینے آنے والا امریکی فضائیہ کا جہاز 4 گھنٹے انتظار کرنے کے بعد نورخان ائیربیس سے واپس روانہ ہوگیا۔
سا ت اپریل دو ہزارہ اٹھارہ کوامریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر سرخ اشارے کو توڑ کر نوجوان عتیق کو کچل ڈالا تھا، جس سے عتیق کی موت واقع ہوگی تھی۔
سفارتی استثنی کی وجہ سے کرنل جوزف کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر کرنل جوزف کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گی تھی۔
آج قریب ایک بجے کرنل خوزف کو پاکستان سے امریکہ واپس لے جانے کے لیے امریکی فضائیہ کا سی 130 جہاز بگرام ائیربیس سے راولپنڈی نورخان ائیربیس پہنچا تھا۔
جہاں امیگریشن عملے نے کرنل جوزف کو روانگی سے روکے رکھا اور معاملہ وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں تھا اس لیے وزارت خارجہ کے تحریری اجازت نامہ موصول نہ ہونے پر امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکہ جانے سے روکا گیا۔
، ذرایع کے مطابق امریکی جہاز چار گھنٹے تک نورخان ائیربیس پر موجود رہا اور امیگریشن حکام کے انکار کے بعد واپس روانہ ہوگیا جبکہ کرنل جوزف کو دوبارہ امریکن ایمبیسی اسلام آباد روانہ کردیا گیا ۔
Comments are closed.