بونیر میں مزدوروں پر ماربل کی چٹان آ گری، 9 جاں بحق
فوٹو : سوشل میڈیا
بونیر(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیرمیں ماربل کان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی 9 مزدور جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری۔
صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں لیںڈ سلائیڈنگ سے تیس کے قریب افراد ملبے تلےدب گئے ۔
امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے تلے دبے 14 افراد کو نکال لیاگیا،جن میں9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی.
انھوں نے کہا کہ ذمہ داری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں، ملبے میں مزید افراد کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے.
Comments are closed.