دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نتائج، خطے میں امن و استحکام آئیگا،آرمی چیف
فوٹو : فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں.
اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹنا تھادہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نذرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے آپریشن ردالفساد کو3 سال مکمل ہوگئے۔ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کے تحت ایک لاکھ 49 ہزارسے زائد انٹیلی جینس آپریشنزکیے گئے۔
دہشتگردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے
آپریشن ردالفساد کے تحت 22 فروری 2017 سے 2020ء تک کل 3 ہزار 800 سے زائد خطرات کے انتباہ جاری ہوئے.
سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جینس اداروں نے دہشتگردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے، فوجی عدالتوں نے 344 دہشتگردوں کو سزائے موت دی ، 301 کو مختلف دورانیے کی سزائیں جب کہ 5 کو بری کیا گیا۔
Comments are closed.