پی ایس ایل فائیو کارنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپر لیگ فائیو کا رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آغاز ہوگیا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔
افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز جمعرات شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکاروں نےاپنے فن کا مظاہرہ کیا.
اس تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو اشہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے کر اسے مشتہر کر دیا گیا ہے ۔
بڑے ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد اعزاز کی بات ہے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کو بھرپور طریقے سے سجایا گیا ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا.
Comments are closed.