رقص کرتا شخص کیمرے کے سامنے مرگیا، ویڈیو وائرل

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) موت کسی وقت کہیں بھی آسکتی ہے اس کی مثال لوگوں ایک پارٹی میں ناچتے ہوئے شخص کی دیکھی جب جھومتا ناچتا شخص لڑکھڑا یا اور ایک طرف بیٹتے ہی مر گیا.

https://twitter.com/sheikhsafina/status/1229799344305512448

آج کل رجحان بنا ہے لوگ زندگی کا ہر لمحہ موبائل کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ایک پارٹی میں رقص کرتے ہوئے شخص کی اچانک میں بھی کیمرے نے محفوظ کر لی.

اس شخص کے فوری انتقال کر جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے اور جو آگے آگے شیئر ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے دیکھنے والے ہر بندے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں.

مرنے سے چند لمحے قبل یہ شخص رقص میں محو اور خوب انجوائے کر رہا ہے پھر اگلے ہی لمحے فلمی انداز میں حقیقی منظر بدلنا ہے اور ناچتے شخص کو موت کا فرشتہ دبوچ لیتا ہے.

اس شخص کے ساتھ محو رقص خواتین چیخ مار کر اس کی طرف لپکتی ہیں لیکن تب تک وہ موت کی وادی میں چلا جاتا ہے. یہ مناظر دیکھنے والوں پر زندگی کی حقیقت جاننے کےلیے سبق آموز ہیں.

ٹوئٹر پر ایک خاتون سفینہ کی طرف سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے ہم انسانوں کی صرف اتنی سی اوقات ہےہمارا رب جب چاہتاہے، ہم سے ہماری سانسیں چھین سکتاہے.

Comments are closed.