نواز شریف پر الزام ، چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کیا جائے، وزیراعظم
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف پر چار اعشاریہ نو ارب روپے ڈالر بھارت بھیجنے کے الزام پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے تفتیش کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بغیر تحقیق ایک سنجیدہ الزام لگا دیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس مجھے بھی ہوتاہے خورشید شاہ کی مشاورت سے میں نے ان کا نام تجویز کیا تھا
وزیراعظم نے کہاکہ ’ایوان اس چیز کو دیکھے اور ان کو طلب کرے، ان سے پوچھے کہ کس نے ادپ کو اختیار دیا اور آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں، اس حوالے سے کوئی اطلاعات ہیں تو ثبوت سے ثابت کریں۔
اس طرح تو کسی پر بھی کل الزام لگائیں گے، موجودہ حالات میں یہ قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے‘۔ان کا کہنا تھاکہ ’ہم الیکشن میں جارہے ہیں اور نیب کا ادارہ یہ الزام لگارہا ہے۔
ملک کے سابق وزیراعظم پر ایسے الزامات ہمارے لیے شرمندگی اور تکلیف کی بات ہے لہٰذا رول 244 کے تحت اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے کی تفتیش کرے، نیب کے اراکین کو طلب کرکے پوچھیں، رپورٹ بنا کر ایوان میں پیش کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’نیب کیا کررہا ہے اور کس طرح الزام لگارہا ہے، اپوزیشن سے گزارش کروں گا کہ اب بھی وقت ہے، احتساب قانون میں ترمیم کرنے پر جو اتفاق ہوا تھا اسے بے شک ماضی میں نہ لے کر جائیں بلکہ مستقبل کے لیے فیصلہ کرلیں۔
Comments are closed.