دہشتگردی کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، آرمی چیف
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے دہشتگردی کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں دوسری قومی سلامتی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے، ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے کیا گیا۔
دو ہفتے جاری رہنے والی ورکشاپ کا مقصد سکیورٹی امور سے متعلق آگاہی اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا پیداکرنا ہے، ورکشاپ میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہادہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بلا تفریق کارروائی کی اور پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔
،خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، انھوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب ، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی ہے۔
کمانڈر ساوتھرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.