ٹرمپ سے کچی آبادی چھپانے کیلئے بھارت میں دیوار کی تعمیر جاری
فوٹو : بھارتی میڈیا
احمدآباد(ویب ڈیسک)بھارت میں حکمران طبقہ ابھی تک غلامانہ سوچ سے باہر نہیں آیا،امریکی صدر ٹرمپ کے دورے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کچی آبادی چھپانے کیلئے احمد آباد میں طویل دیوار تعمیر کرنی شروع کردی.
برسوں سے گندگی سے آٹے شہر احمد آباد میں صفائی کا سلسلہ بھی جارہی ہے اور اسی مہم کے تحت کچی آبادی کے سامنے ایک طویل دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی نظر اس پر نہ پڑسکے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق جب حکومتی افسران سے دیوار کے بارے میں پوچھا گیا تو حکام نے کہا کہ اس کی سیکیورٹی وجوہ ہیں ناکہ آبادی کو اوجھل رکھنے کے لیے دیوار اٹھائی جارہی ہے.
دوسری طرف متعلقہ ٹھیکے دار نے خبر رساں ادارے رائٹر سے گفتگو میں اصل خبر بتا دی ٹھیکیدار نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جب صدر ٹرمپ یہاں سے گزریں تو ’’جھونپڑ پٹی‘‘ ٹرمپ سمیت کسی کو نہ دکھائی دے۔
یہ آبادی عین احمد آباد ایئرپورٹ کے راستے پر واقع ہے جس کے سامنے دیوار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مجھے حکم ملا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو یہ دیوار بنائی جائے.
اسی وجہ سے دن رات کسی ناغے کے بغیر 150 مزدور اس منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ دیوار شہر کو ’صاف اور خوبصورت ‘ بنانے کی حالیہ مہم کا حصہ ہے۔
وجہ کوئی بھی ہو، یہ دیوار 7 فٹ اونچی بنائی جارہی ہے اور اس کی کل لمبائی 400 میٹر ہوگی۔ اس طرح دیوار کی تعمیر سے عقب میں رہنے والے انتہائی غریب 800 خاندان صدر ٹرمپ کی نگاہوں سے اوجھل ہوجائیں گے۔
سوشل میڈیا پر دیوار کی تعمیر پر تنقید بھی کی جا رہی ہے ہے انڈین شہریوں کا کہنا ہے بھارت جتنا پیسہ دیوار بنانے پر خرچ کر رہی ہے اتنا غریب مکینوں پر کرتی تو ان کی حالت بہتر ہو جاتی.
Comments are closed.