جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی
فوٹو : فائل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افريقی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سيريز ملتوی کردی ہے
ترجمان پی سی بی نے جمعہ کو بتایا ہے کہ جنوبی افريقہ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہےکرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ یہ فيصلہ کھلاڑيوں کا ورک لوڈ کم کرنے کے لیے کيا۔
دونوں کرکٹ بورڈ سيريز کيلئے رواں سال نئی ونڈو تلاش کریں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افريقہ نے مارچ کے آخری ہفتے ميں تین ٹی20 میچز کيلئے پاکستان آنا تھا
پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے سیریز اب مارچ میں نہیں، اسی سال کسی اور وقت ممکن ہو گی اور سیریز نہ ہونے کی وجہ سیکیورٹی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی پہلے سے کمٹمنٹس ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے بھارت میں اپنی سیریز کا اختتام 18 مارچ کو کرنا ہے، اس کے بعد کھلاڑیوں نے بھارتی لیگ میں بھی شرکت کرنا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کر دی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے معاہدوں کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں ہے، سیریز کے لیے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اب نئی راہ تلاش کریں گے امید دورہ ری شیڈول ہو جائے گا ۔
Comments are closed.