پاک سعودیہ بری افواج نےحفر الباطن میں’الصمصام 7‘مشقوں کا آغاز کردیا
ویب ڈیسک
فوٹو :طایس پی اے
الریاض : سعودی عرب اور پاکستان کی بری افواج نے جمعرات کو حفر الباطن میں ’الصمصام 7‘مشقوں کا آغاز کردیا۔ مشقیں ’شمال 2‘ میدان میں کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے اردو نیوز نے سعودی وزارت دفاع اور سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر دی ہےیہ مشقیں افواج کی حربی لیاقت کا معیار بلند کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف منصور بن عبداللہ القرنی نے مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں سعودی بری افواج اور برادر و دوست ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ یہ مشقیں افواج کی حربی لیاقت کا معیار بلند کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
القرنی نے کہا کہ فریقین نے ان مشقوں کی تیاریاں پہلے سے کرلی تھیں۔ ان میں سعودی عرب اور پاکستان کے دستے شامل ہیں۔ سعودی دستہ ’فیصلہ کن طوفان‘ اور ’بحالی آرزو ‘حربی کارروائیوں میں شرکت کرچکا ہے جبکہ پاکستانی دستہ گوریلا جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔
بریگیڈیئر اسٹاف مناور بن محمد الحربی نے بتایا کہ یہ مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہیں۔
سعودی فوجی قیادت نے یہ معاہدہ بری افواج کے سپاہیوں کی حربی استعداد مسلسل بہتر بنانے کے لیے ضروری فوجی مشقوں کے جذبے سے کیا ہے۔
شمالی ریجن میں سعودی افواج کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف صالح الزہرانی نے کہا کہ’ الصمصام 7‘ پاکستانی افواج کے ساتھ سعودی افواج کی سابقہ مشقوں کا ایکسٹیشن ہے۔ ان سے گوریلا جنگ کی لیاقت بڑھے گی اور ان مشقوں میں اس کی تربیت ہوگی۔
Comments are closed.