ایرانی سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کریں، چوہدری عبدالغفور
مشہد(ویب ڈیسک) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفورکی خراسان کے گورنر علی رضا رشیدیان سے ملاقات، پاک ایران ٹرین سروس کی بحالی اور کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے کی تجاویز پیش
۔منیجنگ ڈائریکٹر نے ایران کے دورے کے موقع پر مشہد میں گورنر خراسان سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا پاکستان اور ایران میں تعاون سے نہ صرف خطے میں امن قائم ہوگا بلکہ پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ہوگا ۔
مشہد:ایم ڈی پاکستان ٹورزم چوہدری عبدالغفور اورخراسان کے ڈپٹی گورنر حمید موسوی کی مشترکہ پریس کانفرنس۔
انھوں نے کہاسیاحتی تعاون سے سیاحوں کی آمدورفت بڑھے گی اور زر مبادلہ سے معیشت میں تیزی آئے گی ہماری کوشش ہے پاک ایران ٹرین سروس دوبارہ بحال اور کراچی تا چاہ بہار فیری سروس بھی شروع کی جائے۔
سی پیک نے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بیش بہا مواقع پیدا کر دئیے ایرانی سرمایہ کار پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات ہر غور کریں۔
خراسان کے گورنر علی رضا رشیدیان نے کہا کہ پاکستان و ایران کے روابط بحال ہونے سے تجارت اور سیاحت میں تیزی آ رہی ہے ۔
اس سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور اور خراسان کے ڈپٹی گورنر حمید موسوی نے مشترکہ میڈیاکانفرنس کی۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کیلئے ان گنت مواقع موجود ہیں۔
انھوں نے کہا ملک بھر میں پی ٹی ڈی سی کی سیاحتی سہولیات موجود ہیں جو سیاحوں کیلئے ٹرانسپورٹ، قیام و طعام وغیرہ کی اعلیٰ سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
حمید موسوی نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور صوبہ خراسان میں سیاحتی تعاون پر ایک معاہدہ جلد طے پا جانے کا امکان سے جس کی رو سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Comments are closed.