حکومتی پیکیج عوام سے دھوکہ، غریبوں کا قتل عام ہے، مسلم لیگ ن
فوٹو : فائل
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن نے حکومت کے 15 ارب روپے کے پیکیج کوعوام سے دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظور ہونے والے پیکیج کے بارے میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج محض دھوکہ اور غریبوں کو مزید معاشی مسائل میں جھونکنا ہے.
مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چور اور کرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے.
انھوں نے کہامسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے، کوئی بھی کام ان سے ڈھنگ سے نہیں کیا جا رہا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور کرپشن عام کردی، 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، روپے کی قدر 35 فیصد گرائی، ایکسپورٹ پھر بھی گررہی ہیں.
انھوں نے کہا گیس 300 فیصد اور بجلی 250 فیصد مہنگی کر دی، دوائیاں 50 فیصد مہنگی کر دیں، ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کر دی، یہ سب کرپشن اور ڈکیتی نہیں ہے تو اور کیا ہے۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے عمران مافیا کا ۱۵ ارب کا پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے “ریلیف پیکج” اور عوام کے کئے “تکلیف پیکج” ہے۔
Comments are closed.