مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کا مہنگائی کیخلاف ایوان کے باہر احتجاج
فوٹو : آئی این پی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور آج مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج کیاہے۔
قیادت اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے باعث اب تک مسلم لیگ ن نے اب تک احتجاج رہنماوں اور قیادت کی رہائی تک محدود تھا پارلیمنٹ میں بھی محض رسمی آواز اُٹھائی ہے.
آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین ارکان پارلیمنٹ نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، اس دوران لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا استحصال کررہی ہے، حکمران اب زیادہ وقت نہیں نکال سکیں گے.
خواجہ آصف نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے احتجاج کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ہمارا آج کا یہ احتجاج گلیوں تک پہنچ سکتا ہےبہتر ہے حکومت عوام کا احساس کرے اور ان کو ریلیف دیا جائے.
رانا تنویر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی تحقیقات کرائی ہیں، یہ رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہوگئی ہے لہٰذا اس رپورٹ کو عام کیا جائے اور پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کی طرح آٹا چینی بحران میں بھی اپنے قریبی ساتھیوں کو بچائیں گے لہٰذا وہ فوری طور پر مستعفی ہوں اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔
Comments are closed.