پنڈی ٹیسٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے ہرا دیا
فوٹو : اے پی
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے ہرا دیا،مہمان ٹیم دوسری باری میں 168 پر ہمت ہار گئی.
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ روز بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور 86 رنز کا خسارہ باقی تھا تاہم مہمان ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان دی گئی برتری کو بھی ختم نہ کرسکی۔
چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 126 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوسری اننگز شروع کی تاہم 4 رنز کے اضافے کے بعد ہی 130 رنز پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی۔
جس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کےاسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور 156 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھےبنگلہ دیشی ٹیم کے آخری دو کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر 212 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
گزشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا تھا اور وہ کھیل کے تیسرے روز ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی 4 کھلاڑی آج لنچ سے پہلے آوٹ ہوئے.
پاکستان نے اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پنڈی ٹیسٹ میں شان مسعود نے 100، بابراعظم 143 اور حارث سہیل نے 75 رنز کی اننگز کھیل.
Comments are closed.