پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں 13 فروری سے شروع ہونگی

فوٹو : ایس پی اے

ریاض(ایس پی اے)پاکستان اورسعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے جو کہ جمعرات 13 فروری کو (الصمصام 7) کے نام سے شروع ہوں گی ۔

اس حوالے سے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں مختلف سطحوں پر دونوں دوست ملکوں کے مضبوط مشترکہ تعلقات کے تحت کررہے ہیں۔ یہ مشقیں دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی علامت ہیں۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تجربات کا تبادلہ اور تعلقات کا استحکام ہے۔ ان مشقوں کی بدولت دونوں ملکوں کی افواج اپنی حربی استعداد مزید بہتر بنائیں گی۔

فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا ایک یونٹ شریک ہوگا۔ مختلف قسم کے ماحول میں جدید جنگ کے طور طریقے استعمال کرے گا۔

ان کے علاوہ مشترکہ خلیجی سیکیورٹی مشقیں متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگئیں۔ انہیں خلیج عرب سیکیورٹی ٹو کا نام دیا گیا ہے،الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب سے سپیشل سیکیورٹی فورس مشقوں میں شریک ہے۔

خلیجی ممالک کے سیکیورٹی ادارے اس موقع پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطرات کے ذرائع کے سدباب کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیج عرب سیکیورٹی ٹو جی سی سی ممالک کے وزرائے داخلہ کے فیصلوں کے تحت ہورہی ہیں۔ مشقوں کا سلسلہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.