وزیراعظم، آرمی چیف کا جنوبی وزیر ستان ایجنسی کا دورہ، مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے علاقوں میران شاہ اور غلام خان کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے میران شاہ میں آرمی انجینئرز کے تعمیرکردہ نئے مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے میران شاہ میں یاد گار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا نے امن و استحکام کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے میران شاہ میں نئے مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح کیایہ مارکیٹ کمپلیکس 1344دکانوں ، پارکس، کار پارکنگ ، سولر لائٹس اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔
وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کے حصے نو تعمیر غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا،نو تعمیرکردہ ٹریڈ ٹرمینل اور کمیونیکیشن انفرسٹرکچر مارکیٹ کمپلیکس کو ڈی آئی خان کے مقام پر سی پیک کو جوڑے گا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھایہ سماجی اور اقتصادی منصوبے شروعات ہیں فاٹاکیلئے مزید کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے فاٹا میں ترقی ہوگی ۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقے سے دہشتگردوں صفایا میں عمائدین کی حمایت کو سراہا،فاٹا کے عوام کو کی امنگوں کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور یہاں ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کام کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاٹی ڈی پیز کی بحالی اور فاٹا میں اقتصادی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔خیبر پختونخواہ کے وزراء، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.